Posts

مہیلا مہا ودیالیہ بی ایچ یو کی طالبات کے درمیان ہوا 'اردو بیت بازی' کا انعقاد

Image
وارانسی  بنارس ہندو یونیورسٹی کے مہیلا مہا ودیالیہ کے  ہیریٹیج  ہال میں منتھن کے بینر تلے 'اردو بیت بازی' کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 5-5 طالبات پر مشتمل تین ٹیموں نے حصہ لیا۔ یہ پروگرام مہیلا مہا ودیالیہ کے اردو سیکشن کے زیراہتمام منعقد کیا گیا تھا۔  بیت بازی کے اس مقابلے کے لئے 15 طالبات کو میر، غالب اور فراق نامی ٹیموں میں منقسم کیا گیا تھا ۔ جج کی ذمہ داری پروفیسر رفعت جمال اور ڈاکٹر مشرف علی نے ادا کی۔  بیت بازی کے ٹیم مقابلے کا پہلا انعام میر، دوسرا انعام غالب اور تیسرا انعام فراق ٹیم کو دیا گیا۔ تینوں گروپوں کی طالبات نے بہترین اشعار پیش کر آڈیٹوریم میں موجود سبھی کا دل جیت لیا۔  ان  15 طالبات میں انفرادی کارکردگی کا پہلا انعام انکو نامی طالبہ کو ملا جبکہ ریتیکا سنگھ کو دوسرا اور سوناکشی یادو اور سواتی مشرا کو مشترکہ طور پر تیسرا انعام ملا۔ اس موقع پر پروفیسر رفعت جمال اور ڈاکٹر مشرف علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طالبات کو مفید مشورے دیئے۔  اردو سیکشن کے انچارج ڈاکٹر افضل مصباحی نے بیت بازی کے اس پروگرام کی نظامت کے فرائض ادا کںۓ جبکہ...

بقاۓ باہمی کے فروغ کے لئے ملک میں آئین کی بالادستی ضروری

Image
کسی بھی ملک اور اجتماعی نظام کو چلانے، نظم و نسق   کو برقرار رکھنے اور پر امن بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے مضبوط ومستحکم آئین کی ضروررت ہوتی ہے، یہی آئین کسی بھی مملکت کی بنیاد و اساس ہوتاہے، جس کا تحفظ پورے نظام کو انتشار سے بچانے اور حق دار تک اس کا حق پہونچانے میں ممدو معاون بنتاہے، اسی کے ذریعہ بنیادی نظریات وتصورات، اندورنی نظم ونسق کے اہم اصول اور مختلف شعبوں کے درمیان ان کے فرائض و اختیارات کی حدبندی وتعیین ہوتی ہے۔ شہری، سیاسی اور انسانی حقوق کے تحفظات کے لیے دستور و آئین کی ضرورت ہر دور میں محسوس کی گئی جو مملکت اور شہریوں کے حقوق کی پاس داری کر سکے۔   ہمارے ملک کے دستور کا نام ‘بھارت کاآئین’ ہے، جیساکہ دستور کی دفعہ 393 میں اس کا ذکرملتا ہے۔ ہمارے آئین کے دستوری مسودے کے آغاز میں جو جملے مرقوم ہیں وہ انتہائی چشم کشا اور بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں۔ ملاحظہ ہو: ’’ہم ہندوستانی عوام تجویز کرتے ہیں کہ انڈیا ایک آزاد، سماجوادی، جمہوری ہندوستان کی حیثیت سے وجود میں لایا جائے جس میں تمام شہریوں کے لیے سماجی، معاشی، سیاسی انصاف، آزادیٔ خیال، اظہار رائے، آزاد...

اردو انقلاب یا بغاوت کی نہیں، محبت کی زبان ہے

Image
 اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے پرمنعقدہ تقریب  میں دانشوروں نے کہاکہ اردو زبان اور صحافت کو مسلمانوں کے ساتھ مخصوص کرنا غلط   وارانسی۔       ایک بہتر ہندوستان کی تعمیر میں صرف اردو صحافت ہی سب سے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔  اردو ایک ہندوستانی زبان ہے اور اسےکسی ایک مذہب سے جوڑنا غلط ہے۔  یہ باتیں مقررین نے اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے کے موقع پر پراڑکر اسمرتی بھون میداگن میں سینٹر فار ہارمونی اینڈ پیس کے زیراہتمام ’’اردو صحافت کل اور آج‘‘ کے موضوع پر  منعقدہ سیمینار میں کہیں۔      صدارتی خطاب میں پروفیسر دیپک ملک نے کہا   اردو صحافت آج کے دور میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، کیوں کہ اس پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ اردو اور ہندی میں فرق کی وجہ سے معاشرے میں تقسیم ہو رہی ہے۔  آزادی سے پہلے اردو سب کی زبان تھی لیکن تقسیم کے بعد اسے ایک خاص مذہب کی زبان مان لیا گیا جب کہ اردو پاکستان کی زبان  نہیں  ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ آزادی میں اردو اخبارات کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔...

اردو صحافت کل اور آج موضوع پر سمینار کل

Image
وارانسی  سینٹر فار ہارمونی اینڈ پیس کے چیئر مین ڈاکٹر محمد عارف کے مطابق اردو صحافت کے دو سو سال  مکمل ہونے کے تناظر میں کل بروز اتوار ۱۸؍ دسمبر کو دوپہر دو بج ے پراڑکر اسمرتی بھون میداگن  میں ایک سیمینار بعنوان " اُردو صحافت کل اور آج "   کا انعقاد کیا گیا ہے. جس میں نامور دانشور اور صحافی حضرات اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔      ڈاکٹرمحمد عارف نے بتایا کہ مقررین میں خاص طور سے  پروفیسر آر کے منڈل، وشوناتھ گوگرن، پروفیسر دیپک ملک، ڈاکٹر افضل مصباحی، اجول بھٹا چاریہ، اے کے لاری، تنویر احمد ایڈووکیٹ، سید فرمان حیدر،  ریاض احمد، ڈاکٹر قاسم انصاری اور کے ڈی این راۓ وغیرہ اپنے خیالات کا اظہار  کریں  گے۔

نذیر بنارسی ہندوستانیت اور بنارس کی گنگا جمنی تہذیب کی علامت تھے

Image
  نذیر بنارسی کے یوم پیدائش پر ہوا آل انڈیا مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد  وارانسی نذیر بنارسی اکیڈمی اور ڈاکٹر امرت لال عشرت میموریل سوسائٹی (سن بیم گروپ) کے زیراہتمام بنارس کے مشہور شاعر پدم شری نذیر بنارسی صاحب کے 113ویں یوم پیدائش کے موقع پر ناگری ناٹک منڈلی کبیر چورا، بنارس کے آڈیٹوریم میں منعقد پروگرام میں مقررین نے نذیر بنارسی کی گنگا جمنی شاعری کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی اور انہیں ایک عظیم شاعر کے طور پر سراہا۔    اس موقع پر ملک کی نامور شخصیات کے ذریعے نذیر بنارسی کو لکھے گئے خطوط پر مبنی کتاب ’’نذیر بنارسی یادوں کے آئینے میں‘‘ کا اجراء بھی کیا گیا۔  سنکٹ موچن مندر کے مہنت اور بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ آئی ٹی کے پروفیسر وشمبھر ناتھ مشرا نے اپنی صدارتی تقریر میں نذیر صاحب اور اپنے والد پنڈت ویربھدر مشرا کی قربت کا ذکر کرتے ہوئے بہت سی یادوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ شاعر بھلے ہی مر جائے لیکن اس کے خیالات و نظریات شاعر کی تخلیق کی صورت میں زندہ رہتے ہیں اور ہمیں غور وفکر کی دعوت دیتے رہتے ہیں۔  مہمان خصوصی پوسٹ ماسٹر جنرل وارانسی ریجن کرشنا ک...

نذیر بنارسی کی یوم پیدائش کے موقع ہوگا آل انڈیا مشاعرہ، شامل ہوں گے ملک کے چنندہ شعراء

Image
وارانسی      کل بروز پیر شام 5 بجے سے نذیر بنارسی اکیڈمی اور ڈاکٹر امرت لال عشرت میموریل سوسائٹی (سنبیم گروپ) کے مشترکہ زیر اہتمام بنارس کی گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار مشہور شاعر پدم شری نذیر بنارسی کے 113 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک آل انڈیا مشاعرہ اور کوی سممیلن کا انعقاد ناگری ناٹک منڈلی کبیر چورا وارانسی میں کیا جائے گا۔ جس میں ملک کے نامور  شعراء شرکت کریں گے۔           ہلال بدایونی کی زیر نظامت ہونے والے مشاعرہ میں   ماجد دیوبندی دہلی، اظہر اقبال میرٹھ، افضل منگلوری، جمنا اپادھیائے ایودھیا، صبا بلرامپوری، مانسی دیویدی لکھنؤ، سجاد جھنجھٹ روڑکی، شاد عباسی اور ہری رام دیویدی بنارس اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔ مشاعرہ شروع ہونے سے قبل مشہور گلوکار وجے کپور اپنی آواز میں نذیر بنارسی صاحب کے چند کلام پیش کریں گے۔  اس تقریب کی شروعات نذیر بنارسی صاحب کے مجموعۂ کلام ’’نذیر بنارسی یادوں کے آئینے میں‘‘  کے اجراء سے کی جائے گی۔  رسم اجراء کی اس تقریب کے مہمان خصوصی  مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ کے وائس چا...

سورج یا چاند گرہن کے وقت کے مسنون اعمال

Image
     تحریر: مولانا ریاض احمد قادری    سورج یا چاند گرہن یہ الله تعالی کی قدرت کی نشانیاں ھیں، یہ ظاھر کرنے کے لئے جو قادرِ مطلق الله تعالی سورج سے روشنی دیتا ھے اور چاند سے چاندنی دیتا ھے وھی الله تعالی ان کو ماند  کردینے پر بھی قادر ھے۔ رسول الله ﷺ کے زمانے میں آپ ﷺ کے صاحبزادے *حضرت ابراھیم* رضی الله عنہ کے انتقال کے بعد سورج گرہن ھوگیا، اس زمانے میں لوگوں کا خیال یہ تھا کہ سورج گرہن کسی بڑے آدمی کی وفات  یا پیدائش کی وجہ سے ھوتا ھے، جیسا کہ ابھی آپ ﷺ کے بیٹے کی وفات پر ھوا تو آپ ﷺ نے اس  عقیدے کی نفی فرمائی۔ *بخاری شریف* میں ھے  "حضرت ابو بردہ، حضرت ابو موسیٰ رضی الله عنہ سے روایت کرتے ھیں انہوں نے بیان کیا کہ سورج گرہن ھوا تو نبی ﷺ اس طرح گھبرائے ھوئے کھڑے ھوئے جیسے قیامت آگئی، آپ ﷺ مسجد میں آئے اور طویل ترین قیام و رکوع اور سجود کے ساتھ نماز پڑھی کہ اس سے پہلے آپ ﷺ کو ایسا کرتے ھوئے نہیں دیکھا تھا اور آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ نشانیاں ھیں جو الله بزرگ و برتر بھیجتا ھے، یہ کسی کی موت اور حیات کے سبب سے نہیں ھوتا ھے، بلکہ الله تعالیٰ اس کے ذریع...

متحدہ علماء کونسل بنارس کی میٹنگ میں سیلاب زدگان کی مدد کا فیصلہ

Image
الحمدللہ مسلسل کوشش اور کاوشوں کے بعد بنارس کے سبھی   مکتبۂ فکر کے علماء کرام کا متحدہ طور پر امت مسلمہ کی قیادت و رہنمائی کے فرائض انجام دینے، برادرانِ اسلام کے درمیان اختلافی مسائل کو نظرانداز کرتے ہوئے ممکنہ حد تک  اتحاد و یکجہتی کی فضا ہموار کرنے اور وطن عزیز کی سالمیت وترقی کے لئے بقدر استطاعت کوشش کرنے وغیرہ کے مقاصد کے تحت متحدہ علماء کونسل بنارس کا باضابطہ قیام عمل میں آچکا ہے۔      گذشتہ کل 28 اگست کو مسلم مسافر خانہ دالمنڈی میں ہوئی  ایک اہم میٹنگ کے بعد طے پایا کہ 11 ستمبر بروز اتوار کو ظہر کے فوراً بعد مسلم مسافر خانہ دالمندی کے کانفرنس ہال میں ایک تعارفی اجلاس عام منعقد کیا جائے ۔ یہ بھی طے پایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی تعارفی اجلاس منعقد کںٔے جائیں گے۔ ساتھ ہی بنارس میں دریائے گنگا کی طغیانی اور مسلسل       خطرے کے نشان سے اوپر بہنے سے موجودہ سیلاب کی صورتحال کے مدنظر سیلاب متاثرین میں ضروری سامانوں کی تقسیم اور مفت میڈیکل کیمپ وغیرہ کے انعقاد کا بھی فیصلہ لیا گیا۔    میٹنگ کی صدارت حضرت مولانا غلام نبی ضیاں...

کڑی پتے (میٹھی نیم) میں چھپا ہے خوبصورت بالوں کا راز

Image
 بالوں کا گرنا خوبصورتی کو متاثر کرتا ہے، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا بہت سی خواتین اور مردوں کو کرنا پڑتا ہے، بال جھڑنے کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں غیر میعاری خوراک، ناقص شیمپو اور جسم  میں ضروری وٹامنز کی کمی سر فہرست ہیں۔ کڑی پتوں کے بارے میں ہم سب کو معلوم ہی ہوگا کہ یہ  کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے کام آتا ہے، ان کڑی پتوں کو کھانے میں استعمال کرنے کے علاوہ انسان کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کڑی پتے قیمت میں بھی سستے ہوتے ہیں اور ان سے بالوں کے جھڑنے کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے ۔ کڑی پتے میں وٹامن سی، فاسفورس، آئرن اور کیلشیم وافر مقدارمیں پایا جاتا ہے جو بالوں کی نشونما بہتر کرنے کی صلاحیت اور بالوں کو گرنے سے روکنے میں انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ آئیے ہم آپ کو وہ طریقے بتائیں جن کو آزما کر آپ بالوں کے جھڑنے کو روک سکتے ہیں۔ کڑی پتے اور ناریل کا تیل ۔۔۔ ناریل کے تیل میں کڑی پتوں کو ڈال کر اتنا پکائیں کہ کڑی پتوں کا رنگ تبدیل ہو جائے، پھر اسے ٹھنڈا کر کے چھان کر ایک بوتل میں ڈال کر رکھ لیں۔ اس تیل سے ہفتے میں 2 مرتبہ سر کا مساج کیا ...

خطاب جمعہ

Image
قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا کردار        محمد  قمرالزماں  ندوی               دوستو بزرگو اور بھائیوں    انسان کے زندہ رہنے کے لئے کھانا، پانی اور ہوا یہ تینوں چیزیں ضروری اور لازمی ہیں۔ اس کے بغیر ایک دو دن یا زیادہ سے زیادہ ایک آدھ ہفتہ تک انسان زندہ رہ سکتا ہے اس کے  بعد زندہ رہنا تو ایک کرامت ہوگی۔   تو جس قدر انسان کے زندہ رہنے کے لئے ان چیزوں      (پانی-خوارک اور ہوا) کا ہونا ضروری ہے اتنی ہی ضرورت انسان کے لئے تعلیم کی بھی ہے۔ علم کے بغیر انسان کی شخصیت  ناقص اور نامکمل ہے، اس کے بغیر انسان صحیح زندگی نہیں گزار سکتا۔ اپنے پیدا کرنے والے اور اپنے پیدا ہونے کے مقصد کو نہیں جان سکتا وہ خیر و شر اور صحیح اور غلط میں تمیز نہیں کر سکے گا۔ بر صغیر کے ایک بلند پایہ عالم اور مفکر کی زبان سے نکلا یہ جملہ آج بھی حافظہ میں محفوظ ہے کہ انہوں فرمایا تھا،،کہ دنیا کی سب سے بڑی اور بری گالی یہ ہے کہ کسی کو یہ کہہ دیا جائے کہ تم جاہل ہو-  اس سے بڑھ کر کوئی گالی نہیں ہوسکتی۔ اس ک...

پیغام عیدالفطر

Image
عید کا پیغام , امت کے نام                محمد قمرالزماں ندوی               منگل کو ہم سب روزے کی تکمیل کے شکرانے کے طور پر  عید کی دو گانہ ادا کریں گے، خوشیاں منائیں گے اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کریں گے۔ معافی تلافی کر گلے شکوے دور کرکے ایک دوسرے سے قریب ہوں گے،  ایک دوسرے سے چشم پوشی اور درگزر کرتے ہوئے، محبت، الفت اور بھائی چارے والی زندگی گزارنے کا عزم اور اظہار کریں گے۔ نیز اس پر عمل بھی کریں گے۔ عید کیا ہے؟     عربی زبان میں ہر ایک مکرر یعنی دوبارہ آنے والی کیفیت کو خواہ خوشی ہو یا غم عید کہتے ہیں، عرف عام میں یہ خوشی کے دن کے لئے مخصوص کر لیا گیا ہے ۔ علماء اور اہل علم نے عید کا مفہوم اور اس کی تشریح اس طرح بھی کی ہے کہ مہینہ بھر کی روحانی و نورانی ریاضتوں اور نفسانی و اخلاقی طہارتوں و پاکیزگیوں کے بعد ایک نئی روحانی زندگی کے عود کر آنے کی وجہ سے بھی اس کو عید کہا جاتا ہے۔   ایک مہینہ خدا کے واسطے اور اس کے حکم کی بنا پر مومن بندہ بھوک و پیاس کی مشقتیں بردا...

رمضان احتساب اور سابقہ زندگی کے جائزہ کا مہینہ ہے

Image
رمضان احتساب اور اپنی سابقہ زندگی کا جائزہ لینے کا ایک بہترین موقع ہے، ہر شخص آسانی سے دیکھ سکتا ہے کہ اس نے گزشتہ رمضان سے اس رمضان تک کیسی زندگی گزاری اور اس نے دینی حیثیت سے کہاں تک ترقی کی ہے، ،۔  (ماہ رمضان ایک روحانی سفر 45۔ 46)       تحریر: محمد قمرالزماں ندوی       اللہ تعالی کا یہ خاص فضل و کرم اور احسان  عظیم ہے کہ ہم ایمان والوں کو پھر رمضان المبارک کا مہینہ نصیب ہوا ہے، جس کے زیادہ تر ایام گزر چکے ہیں، اب چند دن ہی رہ گئے ہیں، رمضان المبارک کا یہ مہینہ تمام مہینوں  سےافضل اور مبارک مہینہ ہے ،  اس مہینہ کی نسبت اللہ تعالی نے اپنی طرف کی ہے۔ یہ مہینہ رحمت خداوندی کا وہ موسم بہار ہے، جس میں   اللہ تعالی کے خاص انعامات اور عنایتیں بندوں کی طرف متوجہ ہوتی ہیں۔ جس میں بے شمار انسانوں کی مغفرت کیجاتی ہے اور جسکی ہر ساعت اور ہر لمحہ و گھڑی عذاب دوزخ اور نار جہنم سے آزادی کا پیام لے کر آتی ہے ۔   اس مہینہ میں بندے کے لئے نیک اعمال کرنا ، گناہوں کو بخشوانا اور آخرت کو سنوارنا اللہ تعالی آسان کر دیتا ہے اور مومن بندے...

مالداروں کے لئے صدقۂ فطر میں گیہوں کا نصاب مناسب نہیں

Image
  صدقۂ فطر  کی حکمت اور احکام و مسائل     تحریر: محمد قمرالزماں  ندوی              صدقۂ فطر  در اصل روزہ میں واقع ہونے والی کوتاہی اور نقص و کمی کی تلافی اور غرباء کو عید الفطر کے موقع پر اپنی خوشی و مسرت میں شریک کرنے کا ذریعہ ہے، اسی لئے ہر صاحب نصاب پر یہ صدقۂ فطر واجب ہے ۔      مذہب اسلام اور شریعت اسلامی کا مزاج یہ ہے کہ جب بھی   کوئی عید و تہیوار اور خوشی و مسرت کا موقع آئے تو صرف امیروں اور مالداروں کے دولت کدہ اور محلوں ہی میں خوشی و مسرت اور فرحت و شادمانی کا چراغ اور قمقمے نہ جلے، بلکہ ضرورت مندوں، غریبوں، محتاجوں اور ناداروں کے غربت کدہ اور جھونپڑیوں میں بھی خوشی و مسرت کی روشنی پہنچے اور قمقمے جلیں ۔ اسی لئے شریعت میں ہر ایسے موقعہ پر سماج کے غریب اور محتاج افراد کو یاد رکھنے اور اپنی خوشی میں شریک کرنے کی تلقین کی گئی ہے ۔ اسی لئے  بقرعید کے موقع پر بھی قربانی میں ایک تہائی حصہ غریبوں کا حق قرار دیا گیا ہے ۔ ولیمہ کے بارے میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا  ...

جس کی خزاں یہ ہو ، اس کی بہار مت پوچھ

Image
  آخری اسلامی خلیفہ سلطان عبدالحمید ثانی کا اسلامی  کردار تحریر : محمد محمد حارث سلطان عبدالحمید ثانی (پ۔ 1842، م۔ 1918) جو کہ 1876 سے 1909 تک اسلامی خلافت کے آخری خلیفہ اور بقول بعضے اسلامی ملوکیت کے آخری بادشاہ گزرے ہیں ۔وہ بقلم خود اپنی معزولی کی وجہ اپنے مرشد جناب محمودابوالشامات کو ایک خط میں ان الفاظ میں لکھتے ہیں میں آپ کی خدمت میں اور آپ جیسے دوسرے ارباب عقل کی خدمت میں ایک اہم مسئلہ پیش کر تاہوں تاکہ یہ امانت تاریخ کی حفاظت میں آ جائے ۔ میں خلافت اسلامیہ سے صرف اس لئے الگ ہوا ہوں کہ مجھے انجمن اتحاد و ترقی کی طرف سے بہت تنگ کیا گیا، دھمکیاں دی گئیں اور خلافت ترک کرنے پر ازحد مجبور کر دیا گیا ۔ سبب یہ ہوا کہ ان اتحادیوں نے مجھ سے بار بار اصرار کیا کہ سر زمین فلسطین میں یہود کے قومی وطن کی تاسیس پر اتفاق کرلوں ۔ ان کے پیہم اصرار کے باوجود میں یہ بوجھ اٹھانے پر راضی نہ ہوا۔ اخیر میں ان لوگوں نے پندرہ کروڑ برطانوی لیرہ سونا دینے کا وعدہ کیا ۔ میں نے قطعی طور پر اس تجویز کو ٹھکرا دیا اور انھیں یہ دو ٹوک جواب دیا : اگر تم لوگ پندرہ کروڑلیرہ سونے کے بجائے دنیا بھر کا سونا دو...