متحدہ علماء کونسل بنارس کی میٹنگ میں سیلاب زدگان کی مدد کا فیصلہ


الحمدللہ مسلسل کوشش اور کاوشوں کے بعد بنارس کے سبھی   مکتبۂ فکر کے علماء کرام کا متحدہ طور پر امت مسلمہ کی قیادت و رہنمائی کے فرائض انجام دینے، برادرانِ اسلام کے درمیان اختلافی مسائل کو نظرانداز کرتے ہوئے ممکنہ حد تک  اتحاد و یکجہتی کی فضا ہموار کرنے اور وطن عزیز کی سالمیت وترقی کے لئے بقدر استطاعت کوشش کرنے وغیرہ کے مقاصد کے تحت متحدہ علماء کونسل بنارس کا باضابطہ قیام عمل میں آچکا ہے۔

     گذشتہ کل 28 اگست کو مسلم مسافر خانہ دالمنڈی میں ہوئی  ایک اہم میٹنگ کے بعد طے پایا کہ 11 ستمبر بروز اتوار کو ظہر کے فوراً بعد مسلم مسافر خانہ دالمندی کے کانفرنس ہال میں ایک تعارفی اجلاس عام منعقد کیا جائے ۔ یہ بھی طے پایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی تعارفی اجلاس منعقد کںٔے جائیں گے۔

ساتھ ہی بنارس میں دریائے گنگا کی طغیانی اور مسلسل       خطرے کے نشان سے اوپر بہنے سے موجودہ سیلاب کی صورتحال کے مدنظر سیلاب متاثرین میں ضروری سامانوں کی تقسیم اور مفت میڈیکل کیمپ وغیرہ کے انعقاد کا بھی فیصلہ لیا گیا۔

   میٹنگ کی صدارت حضرت مولانا غلام نبی ضیاںٔی صاحب نے    فرمائی ، دیگرحاضرین میں مفتیٔ شہر بنارس مفتی عبدالباطن نعمانی، مولانا عبداللہ ناصر قاسمی، مولانا ضیاء الرحمن قادری، مولانا محمد ولی اللہ عارف القادری، مولاناشمیم احمد الحسینی، مولانا اشتیاق علی، امین الدین سلمان شاہد،  غفران نجیب، شکیل احمد ، بشیر احمد ، عاقب خان وغیرہ شامل رہے۔

Comments

Popular posts from this blog

مہیلا مہا ودیالیہ بی ایچ یو کی طالبات کے درمیان ہوا 'اردو بیت بازی' کا انعقاد

نذیر بنارسی کی یوم پیدائش کے موقع ہوگا آل انڈیا مشاعرہ، شامل ہوں گے ملک کے چنندہ شعراء

غزوۂ بدر ، یوم الفرقان