رمضان احتساب اور سابقہ زندگی کے جائزہ کا مہینہ ہے
رمضان احتساب اور اپنی سابقہ زندگی کا جائزہ لینے کا ایک بہترین موقع ہے، ہر شخص آسانی سے دیکھ سکتا ہے کہ اس نے گزشتہ رمضان سے اس رمضان تک کیسی زندگی گزاری اور اس نے دینی حیثیت سے کہاں تک ترقی کی ہے، ،۔ (ماہ رمضان ایک روحانی سفر 45۔ 46) تحریر: محمد قمرالزماں ندوی اللہ تعالی کا یہ خاص فضل و کرم اور احسان عظیم ہے کہ ہم ایمان والوں کو پھر رمضان المبارک کا مہینہ نصیب ہوا ہے، جس کے زیادہ تر ایام گزر چکے ہیں، اب چند دن ہی رہ گئے ہیں، رمضان المبارک کا یہ مہینہ تمام مہینوں سےافضل اور مبارک مہینہ ہے ، اس مہینہ کی نسبت اللہ تعالی نے اپنی طرف کی ہے۔ یہ مہینہ رحمت خداوندی کا وہ موسم بہار ہے، جس میں اللہ تعالی کے خاص انعامات اور عنایتیں بندوں کی طرف متوجہ ہوتی ہیں۔ جس میں بے شمار انسانوں کی مغفرت کیجاتی ہے اور جسکی ہر ساعت اور ہر لمحہ و گھڑی عذاب دوزخ اور نار جہنم سے آزادی کا پیام لے کر آتی ہے ۔ اس مہینہ میں بندے کے لئے نیک اعمال کرنا ، گناہوں کو بخشوانا اور آخرت کو سنوارنا اللہ تعالی آسان کر دیتا ہے اور مومن بندے کے لئے ایسا ماحول فراہم کر دیتا ہے اور اس کے راہ کی رکاوٹوں کو اس طر