بھارت سے امسال حج پر جانے کے خواہشمندوں کو حج کمیٹی نے دیا ایک اور موقع

 

  • ‌اس سال دنیا بھر سے 10 لاکھ افراد حج کریں گے
  • ‌ حج کمیٹی آف انڈیا نے ان لوگوں کو ایک اور موقع دیا جو ہندوستان سے حج پر جانا چاہتے ہیں
  • ‌ حج کے لیے درخواست 22 اپریل تک بھری جاسکتی ہے



‌ حج کمیٹی آف انڈیا نے ان مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لیے بڑی خوشخبری سنائی ہے جو اس سال یعنی حج 2022 میں حج کے لیے جانا چاہتے ہیں۔  حج کمیٹی نے حج کے لیے آن لائن درخواست فارم بھرنے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے 9 اپریل سے 22 اپریل 2022 تک آن لائن درخواست فارم بھرنے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔  جو لوگ پچھلی تاریخ کو فارم بھرنے کے بارے میں الجھن کا شکار تھے اور فارم نہیں بھر سکے، اسی طرح وہ لوگ جو اب حج پر جانے کا ارادہ کر رہے ہیں، ان کے لیے یہ ایک بڑا موقع ہے۔

‌ سعودی حکومت کی وزارت حج کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ اس سال دنیا بھر سے 10 لاکھ افراد حج کر سکیں گے، حج کمیٹی نے حج کے لیے آئ کم درخواستوں کے پیش نظر دوبارہ حج کی درخواست لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

‌ سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ شرائط کے مطابق رواں سال 30 اپریل کو صرف 65 سال یا اس سے کم عمر کے افراد کو ہی حج کرنے کی اجازت ہے۔

‌ سعودی حکومت کی تسلیم شدہ  کووڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں بھی لازمی قرار دی گئی ہیں۔  اس کے ساتھ حج کے لیے روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا منفی رپورٹ بھی ہر حاجی کے لیے لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا نے ان تمام حاجیوں کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جنہوں نے حج 2022 کے لیے درخواست دی ہے جن کی عمر 30 اپریل 2022 کو 65 سال مکمل ہو جائے گی۔  سعودی حکومت کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لیے نئے احتیاطی اقدامات بھی بروقت نافذ کیے جا سکتے ہیں۔  لہذا حج کمیٹی نے درخواست دینے والے عازمین میں سے جو لوگ اپنی درخواست منسوخ کرانا چاہتے ہیں انہیں اسکی اجازت دے دی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

مہیلا مہا ودیالیہ بی ایچ یو کی طالبات کے درمیان ہوا 'اردو بیت بازی' کا انعقاد

نذیر بنارسی کی یوم پیدائش کے موقع ہوگا آل انڈیا مشاعرہ، شامل ہوں گے ملک کے چنندہ شعراء

غزوۂ بدر ، یوم الفرقان