Posts

Showing posts from October, 2021

عقیدت سے منایا گیا جشن عیدمیلاد النبی

 سیرتِ پاک کے جلسوں اور نعتیہ محافل کی رہی دھوم

ماہ ربیع الاول کا چاند دکھا، عید میلادالنبی ١٩ اکتوبر منگل کو

Image
  پیغمبر محمد ﷺ کی ولادت با سعادت کے مہینہ ربیع الاول کا چاند دیکھے جانے کے ساتھ ہی مسجدوں اور گھروں میں مجالس و نعتیہ محافل کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔  آج مغرب کی نماز کے بعد رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ اسکے صدر دفتر بہادر شاہ ظفر مارگ نںٔی دلی میں منعقد ہوئی، جسمیں ملک کے مختلف شہروں سے ربیع الاول کے چاند کی رؤیت عام کی باضابطہ تصدیق کے بعد ربیع الاول کے چاند ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ کل ۸ اکتوبر جمعہ کو ربیع الاول کی پہلی تاریخ ہوگی۔  اجتماعی رؤیت ہلال کمیٹی بنارس کی مسجدحافظ خدا بخش جاںٔسی المعروف لنگڑے حافظ کی مسجد میں ہوںٔی میٹنگ میں بھی ملک کے مختلف شہروں سے رؤیت عامہ کی مصدقہ اطلاعات کے بعد اعلان کیا گیا کہ ربیع الاول کا چاند ہو گیا ہے اور ١٩ اکتوبر منگل کو عید میلادالنبی مناںٔی جائے گی۔ اس میٹنگ میں مفتئ شہر بنارس مفتی عبد الباطن نعمانی، مولانا ہارون رشید نقشبندی، مولانا عبد اللہ ناصر قاسمی، مولانا ضیاء الرحمن ضیاںٔی، مولانا ولی اللہ قادری اور کنوینر محمد اشرف ایڈوکیٹ شریک رہے۔  مرکزی چاند کمیٹی لکھنؤ کے مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بھی ربیع الا

یوگی دیں گے طلباء کو اسمارٹ فون و ٹیبلیٹ

Image
 اترپردیش حکومت دیگی 60 لاکھ سے زائد طلباء کو  ٹیبلٹ و اسمارٹ فون   نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق اترپردیش حکومت طلباء و طالبات کو ٹیبلٹ یا اسمارٹ فون دے گی ۔ کن لوگوں کو ٹیبلٹ اور کن لوگوں کو اسمارٹ فون‌ کا تحفہ ملے گا اس کا فیصلہ بعد میں وزیر اعلی کریں گے ۔  وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں ریاستی کابینہ نے ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون کی تقسیم کے منصوبے پر مہر لگاںٔی ہے ۔  اس منصوبے میں تین ہزار کروڑ کا خرچ آۓ گا ، جانکاری کے مطابق اس سے ساٹھ لاکھ سے ایک کروڑ نوجوانوں کو فائدہ مل سکتا ہے ۔ حکومتی سرکاری ترجمان کے مطابق تکنیک کے اس دور میں نوجوانوں کی ضروریات کے مد نظر یہ منصوبہ نافذ کیا جارہا ہے۔