ماہ ربیع الاول کا چاند دکھا، عید میلادالنبی ١٩ اکتوبر منگل کو

 



پیغمبر محمد ﷺ کی ولادت با سعادت کے مہینہ ربیع الاول کا چاند دیکھے جانے کے ساتھ ہی مسجدوں اور گھروں میں مجالس و نعتیہ محافل کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ 

آج مغرب کی نماز کے بعد رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ اسکے صدر دفتر بہادر شاہ ظفر مارگ نںٔی دلی میں منعقد ہوئی، جسمیں ملک کے مختلف شہروں سے ربیع الاول کے چاند کی رؤیت عام کی باضابطہ تصدیق کے بعد ربیع الاول کے چاند ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ کل ۸ اکتوبر جمعہ کو ربیع الاول کی پہلی تاریخ ہوگی۔ 

اجتماعی رؤیت ہلال کمیٹی بنارس کی مسجدحافظ خدا بخش جاںٔسی المعروف لنگڑے حافظ کی مسجد میں ہوںٔی میٹنگ میں بھی ملک کے مختلف شہروں سے رؤیت عامہ کی مصدقہ اطلاعات کے بعد اعلان کیا گیا کہ ربیع الاول کا چاند ہو گیا ہے اور ١٩ اکتوبر منگل کو عید میلادالنبی مناںٔی جائے گی۔ اس میٹنگ میں مفتئ شہر بنارس مفتی عبد الباطن نعمانی، مولانا ہارون رشید نقشبندی، مولانا عبد اللہ ناصر قاسمی، مولانا ضیاء الرحمن ضیاںٔی، مولانا ولی اللہ قادری اور کنوینر محمد اشرف ایڈوکیٹ شریک رہے۔ 

مرکزی چاند کمیٹی لکھنؤ کے مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بھی ربیع الاول کے چاند ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

مہیلا مہا ودیالیہ بی ایچ یو کی طالبات کے درمیان ہوا 'اردو بیت بازی' کا انعقاد

نذیر بنارسی کی یوم پیدائش کے موقع ہوگا آل انڈیا مشاعرہ، شامل ہوں گے ملک کے چنندہ شعراء

غزوۂ بدر ، یوم الفرقان