گلاب طوفان کے تیز ہونے کا امکان، حفاظتی دستے الرٹ
طوفان میں تیزی کے مدنظر ںٔیلو الرٹ کو کیا گیا آرنج الرٹ میں تبدیل اوڈیشہ، آندھرا اور بنگال میں گلاب طوفان کے مدنظر الرٹ پر امدادی اور حفاظتی ٹیمیں آندھرا پردیش کے تین اضلاع میں 'گلاب' طوفان سے نمٹنے کے لئے این ڈی آر ایف تعینات۔ اٹھاںٔیس ریل گاڑیاں منسوخ چوبیس گھنٹوں میں اسے بنگال پہونچنے کا امکان بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق توقع ہے کہ گلاب طوفان آج 26 ستمبر اتوار کی شام اڈیشہ کے گوپال پور اور آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم ساحلوں کے درمیان سے گزرے گا ، جس سے شدید بارش متوقع ہے۔ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کو اوڈیشہ اور آندھراپردیش کے ساحلی اضلاع میں حفاظتی اور امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی 24 اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی 42 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ حفاظتی تدابیر کے مدنظر تقریبا 86000 خاندانوں کو وشاکھا پٹنم ، وجےنگرم اور شری کاکلم اضلاع کے نشیبی علاقوں سے نکال کر امدادی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ وہیں مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع میں رہنے والے عوام کے سامنے یاس طوفان کے بعداب گلاب طوفان کا خطرہ د