پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ چینل "سنسد ٹی وی" کا ہوا افتتاح
ہندوستان کیلئے جمہوریت ایک نظام نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے۔ وزیراعظم مودی
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے علیحدہ ٹی وی چینلز لوک
سبھا ٹی وی اور راجیہ سبھا ٹی وی کو آپس میں ضم کرتے ہوئے سنسد ٹی وی کے نام سے ایک نیا ٹی وی چینل
شروع کیا گیا ہے۔
ناںٔب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے اسپیکر جناب وینکیا نائیڈو، وزیراعظم جناب نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم بڑلا کی موجودگی میں آج بدھ کو اسکا افتتاح عمل میں آیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کے لیے جمہوریت ایک نظام نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے۔ آج جمہوریت کا بین الاقوامی دن ہے اور ایسے میں 'سنسد ٹی وی' کا افتتاح زیادہ اہم ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب جمہوریت کی بات آتی ہے تو ہندوستان کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ ہندوستان جمہوریت کی ماں ہے۔ ہمارے لںٔے جمہوریت صرف ایک آئینی ڈھانچہ نہیں بلکہ ایک روح ہے
یہ 'جیون دھارا' ہے۔
Comments
Post a Comment