گلاب طوفان کے تیز ہونے کا امکان، حفاظتی دستے الرٹ
طوفان میں تیزی کے مدنظر ںٔیلو الرٹ کو کیا گیا آرنج الرٹ میں تبدیل
اوڈیشہ، آندھرا اور بنگال میں گلاب طوفان کے مدنظر الرٹ پر امدادی اور حفاظتی ٹیمیں
آندھرا پردیش کے تین اضلاع میں 'گلاب' طوفان سے نمٹنے کے لئے این ڈی آر ایف تعینات۔
اٹھاںٔیس ریل گاڑیاں منسوخ
چوبیس گھنٹوں میں اسے بنگال پہونچنے کا امکان
بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق توقع ہے کہ
گلاب طوفان آج 26 ستمبر اتوار کی شام اڈیشہ کے گوپال پور اور آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم ساحلوں کے درمیان سے گزرے گا ، جس سے شدید بارش متوقع ہے۔ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کو اوڈیشہ اور آندھراپردیش کے ساحلی اضلاع میں حفاظتی اور امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی 24 اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی 42 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ حفاظتی تدابیر کے مدنظر تقریبا 86000 خاندانوں کو وشاکھا پٹنم ، وجےنگرم اور شری کاکلم اضلاع کے نشیبی علاقوں سے نکال کر امدادی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
وہیں مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع میں رہنے والے عوام کے سامنے یاس طوفان کے بعداب گلاب طوفان کا خطرہ درپیش ہے۔ علی پور محکمۂ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال میں گلاب نامی طوفان آنے کی پیشین گوئی کی ہے، اس کے لیے ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو انتباہ دیا گیا ہے ، مغربی بنگال میں گلاب نامی طوفان کی پیشین گوئی کے مدنظر ساحلِ خلیج بنگال سے متصل اضلاع جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ ہائی الرٹ پر ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ کے ماہی گیروں کو آئندہ 72 گھنٹوں تک کشتی، ٹرالر وغیرہ کو سمندر میں نہ اتارنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے کولکاتہ، ہاوڑا، جنوبی و شمالی چوبیس پرگنہ اور مشرقی مدناپور میں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
Comments
Post a Comment