Posts

Showing posts from October, 2022

سورج یا چاند گرہن کے وقت کے مسنون اعمال

Image
     تحریر: مولانا ریاض احمد قادری    سورج یا چاند گرہن یہ الله تعالی کی قدرت کی نشانیاں ھیں، یہ ظاھر کرنے کے لئے جو قادرِ مطلق الله تعالی سورج سے روشنی دیتا ھے اور چاند سے چاندنی دیتا ھے وھی الله تعالی ان کو ماند  کردینے پر بھی قادر ھے۔ رسول الله ﷺ کے زمانے میں آپ ﷺ کے صاحبزادے *حضرت ابراھیم* رضی الله عنہ کے انتقال کے بعد سورج گرہن ھوگیا، اس زمانے میں لوگوں کا خیال یہ تھا کہ سورج گرہن کسی بڑے آدمی کی وفات  یا پیدائش کی وجہ سے ھوتا ھے، جیسا کہ ابھی آپ ﷺ کے بیٹے کی وفات پر ھوا تو آپ ﷺ نے اس  عقیدے کی نفی فرمائی۔ *بخاری شریف* میں ھے  "حضرت ابو بردہ، حضرت ابو موسیٰ رضی الله عنہ سے روایت کرتے ھیں انہوں نے بیان کیا کہ سورج گرہن ھوا تو نبی ﷺ اس طرح گھبرائے ھوئے کھڑے ھوئے جیسے قیامت آگئی، آپ ﷺ مسجد میں آئے اور طویل ترین قیام و رکوع اور سجود کے ساتھ نماز پڑھی کہ اس سے پہلے آپ ﷺ کو ایسا کرتے ھوئے نہیں دیکھا تھا اور آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ نشانیاں ھیں جو الله بزرگ و برتر بھیجتا ھے، یہ کسی کی موت اور حیات کے سبب سے نہیں ھوتا ھے، بلکہ الله تعالیٰ اس کے ذریعہ اپنے بندوں کو ڈراتا ھے، جب تم اس کو د