Posts

Showing posts from August, 2022

متحدہ علماء کونسل بنارس کی میٹنگ میں سیلاب زدگان کی مدد کا فیصلہ

Image
الحمدللہ مسلسل کوشش اور کاوشوں کے بعد بنارس کے سبھی   مکتبۂ فکر کے علماء کرام کا متحدہ طور پر امت مسلمہ کی قیادت و رہنمائی کے فرائض انجام دینے، برادرانِ اسلام کے درمیان اختلافی مسائل کو نظرانداز کرتے ہوئے ممکنہ حد تک  اتحاد و یکجہتی کی فضا ہموار کرنے اور وطن عزیز کی سالمیت وترقی کے لئے بقدر استطاعت کوشش کرنے وغیرہ کے مقاصد کے تحت متحدہ علماء کونسل بنارس کا باضابطہ قیام عمل میں آچکا ہے۔      گذشتہ کل 28 اگست کو مسلم مسافر خانہ دالمنڈی میں ہوئی  ایک اہم میٹنگ کے بعد طے پایا کہ 11 ستمبر بروز اتوار کو ظہر کے فوراً بعد مسلم مسافر خانہ دالمندی کے کانفرنس ہال میں ایک تعارفی اجلاس عام منعقد کیا جائے ۔ یہ بھی طے پایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی تعارفی اجلاس منعقد کںٔے جائیں گے۔ ساتھ ہی بنارس میں دریائے گنگا کی طغیانی اور مسلسل       خطرے کے نشان سے اوپر بہنے سے موجودہ سیلاب کی صورتحال کے مدنظر سیلاب متاثرین میں ضروری سامانوں کی تقسیم اور مفت میڈیکل کیمپ وغیرہ کے انعقاد کا بھی فیصلہ لیا گیا۔    میٹنگ کی صدارت حضرت مولانا غلام نبی ضیاںٔی صاحب نے    فرمائی ، دیگرحاضرین میں مفتیٔ شہر بنارس مفتی