خطاب جمعہ
قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا کردار محمد قمرالزماں ندوی دوستو بزرگو اور بھائیوں انسان کے زندہ رہنے کے لئے کھانا، پانی اور ہوا یہ تینوں چیزیں ضروری اور لازمی ہیں۔ اس کے بغیر ایک دو دن یا زیادہ سے زیادہ ایک آدھ ہفتہ تک انسان زندہ رہ سکتا ہے اس کے بعد زندہ رہنا تو ایک کرامت ہوگی۔ تو جس قدر انسان کے زندہ رہنے کے لئے ان چیزوں (پانی-خوارک اور ہوا) کا ہونا ضروری ہے اتنی ہی ضرورت انسان کے لئے تعلیم کی بھی ہے۔ علم کے بغیر انسان کی شخصیت ناقص اور نامکمل ہے، اس کے بغیر انسان صحیح زندگی نہیں گزار سکتا۔ اپنے پیدا کرنے والے اور اپنے پیدا ہونے کے مقصد کو نہیں جان سکتا وہ خیر و شر اور صحیح اور غلط میں تمیز نہیں کر سکے گا۔ بر صغیر کے ایک بلند پایہ عالم اور مفکر کی زبان سے نکلا یہ جملہ آج بھی حافظہ میں محفوظ ہے کہ انہوں فرمایا تھا،،کہ دنیا کی سب سے بڑی اور بری گالی یہ ہے کہ کسی کو یہ کہہ دیا جائے کہ تم جاہل ہو- اس سے بڑھ کر کوئی گالی نہیں ہوسکتی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے اور جانور کے درمیان کوئی زیادہ فرق نہیں ہے- جاہل اپنے جہل کی بنیاد پر کچھ بھی کرسکتا ہے ، ک